پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا مگر اللہ نے بچا لیا اور اب بھی مجھ پر کیسز کرنے کامقصد مجھے یہاں سے نکال کر میری جان لینا ہے۔
لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلنے کی ان لوگوں کوکوئی فکر نہیں کیوں کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا تو سب کچھ باہر ہے اس لیے میری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ میرے تمام کیسز کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے۔
میرے قتل کا واضح منصوبہ ہے، چیف جسٹس صاحب میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ کیسز میں مجھے ویڈیو لنک کی اجازت دی جائے۔ عمران خان #PakUnderFascism pic.twitter.com/V39SxZFy4W
— PTI (@PTIofficial) March 20, 2023
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش ہورہی ہے لیکن اگر ملک کی بڑی پارٹی کے سربراہ کو قتل کر دیا جائے گا تو پھر فساد پھیلے گا۔
فاشسٹ حکومت نے جو کچھ کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی
انہوں نے کہا کہ موجودہ فاشسٹ حکومت نے جوکچھ کیا تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی کیوں کہ اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچنے پر گاڑیوں کی صرف ایک لین کے سوا سب کو بند کردیا گیا تھا جس کے باعث مجھے وہاں سے جوڈیشل کمپلیکس پہنچتے ہوئے 4 گھنٹے لگے مگر یہ سمجھ نہیں آئی کہ لوگ کہاں سے آگئے۔
فاشسٹ امپورٹڈ حکومت نے میرے ساتھ جو کیا وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، عدالت پیشی کے موقع پر رکاوٹیں ڈالنے سمیت بدترین شلینگ اور فسطائیت برپا کی گئی۔ عمران خان
#PakUnderFascism pic.twitter.com/LBPFS1hOhD— PTI (@PTIofficial) March 20, 2023
عمران خان نے کہا کہ میری پیشی کے موقع پر کارکنوں پر شیلنگ کرکے ان کو اشتعال دلایا گیااور پھر جب میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچا تو وہاں پر نامعلوم افراد موجود تھے ۔ مجھے ایک دوست نے اشارہ کیا کہ یہاں سے نکلو ، یہ جیل نہیں بھیجیں گے بلکہ قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کچھ بھی کرلیں الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اور اسی لیے یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ میں چیف جسٹس کو کہتا ہوں کہ یہ ملک میں کیا ہورہا ہےاور عدالت میں ایسے لوگوں کو کیوں جانے دیا گیا جو میری جان لینے کے درپے تھے۔
مجھ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو تو ویڈیولنک سے پیشی کی سہولت میسر ہے
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کی سہولت موجود ہے لیکن مجھے یہ سہولت میسر نہیں تاہم میں نے معجزہ دیکھا کہ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر تیز ہوا چلی اور آنسو گیس کی شیلنگ کا رخ پولیس کی طرف مڑ گیا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں جیل میں گیا تو وہاں پر بھی مجھے مروا دیا جائے گا کیوں کہ سابق آرمی چیف نے ملک پر چوروں کو مسلط کیا ہوا ہے۔ اب میری چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں ۔
انہوں نے کہا کہ میری جوڈیشل کمپلیکس اسلام آبا دسے واپسی کے بعد سے ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پولیس بدنام ہورہی ہے کیوں کہ جب حسان نیازی ضمانت لے کر باہر نکلا تو اسے ویگو ڈالے میں اٹھا کر لے گئے۔
مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے کر اب روکا جارہاہے
عمران خان نے کہا کہ پہلے ہمیں بدھ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی گئی لیکن اب روکا جارہاہے۔ ہمارے مخالفین نے پلاسٹک کی بوتلوں کو پٹرول بم بنا کر پیش کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف عدلیہ ہی واحد امید ہے، وہ ہمارے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے ،کیوں کہ اگر ملک میں کوئی پارٹی انتشار نہیں چاہتی تو وہ صرف تحریک انصاف ہے جبکہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے ملک میں تقسیم چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس صاحب آپ نوٹس لیں، میں قانون کی پاسداری کرنے والا انسان ہوں۔ میرے پر ایک قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اور اب بھی میرے قتل کا منصوبہ ہے۔ عمران خان
#PakUnderFascism pic.twitter.com/CQ13Fky9L8— PTI (@PTIofficial) March 20, 2023
عمران خان نے کہا کہ ہم پر جس طرح کا تشدد کیا جا رہا ہے اس کے شواہد اکٹھے کرکے ہم یورپی یونین کو بھجوا رہے ہیں اور اس کے علاوہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کو بھی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر کیا کچھ ہو رہا ہے اور پشتون کارکنوں کو طالبان ڈیکلیئر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عمران خان کی مریم نواز پر ایک بار پھر تنقید
عمران خان نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں کی ملکہ ایسے پھررہی ہے جیسے پاکستان اس کی جاگیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔ میں نے ملک سے باہر نہیں بھاگنا۔ نفرتیں نہ پھیلائی جائیں کیوں کہ کراچی میں ایسے ہی کیا گیا تو شہر تباہ ہوگیا ۔ آج پھر ایسے ہی کیا جا رہا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے پنجابی اور پٹھان کو لڑا دیا جائے۔
فوج بھی میری ملک میں میرا ہے! میں نے بوریا بستر اٹھا کے باہر نہیں بھاگنا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے۔ عمران خان #PakUnderFascism pic.twitter.com/jp9iIALW9A
— PTI (@PTIofficial) March 20, 2023