قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز  ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے  ہرا کر 5 میچز کی سیریز میں پہلی جیت حاصل کرلی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جہاں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکی مقررہ 20 اوورز میں  9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 84 رنز  ہی بناسکی۔

ویسٹ انڈیز کی شیمین کیمبل 26 اور زیدا جیمز 19 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ لی۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے 85 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کرکے مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

عائشہ ظفر نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ گل فیروزہ 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ سدرا امین نے 15 اور منیبہ علی 8 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟