ون ڈے سیریز: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی، ویسٹ انڈیز کے 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز کی  بیٹنگ لائن بری طرح ناکام دکھائی دی اور اوپر تلے وکٹیں گنوا دیں۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ پاکستان ویمن ٹیم 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.5 اوورز میں 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہیلی متیھیوز 141 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، ان کی اننگز میں 19 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ اسٹیفنی ٹیلرز نے 47 رنز بنائے۔ہیلی اور اسٹیفنی ٹیلز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 111 رنز بنائے۔ مہمان کپتان آل راؤنڈر ہیلی میتھوز نے سینچری جڑتے ہوئے کیریئر کا بہترین اسکور141 رنز کیا اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا نے ون ڈے کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔

ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت کرآئی سی سی چیمپئین شپ میں 6 قیمتی پوائنٹس بھی جوڑ لیے۔ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حق سے بھی محروم ہوگئی۔

واضح رہے چیمپئن شپ کے 21 ویں میچ میں پاکستان کی یہ 13 ویں شکست تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp