آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ریڈ بال کرکٹ میں آسٹریلیا، وائٹ بال میں انڈیا پہلے نمبر پر

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی نے کرکٹ فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے نمبر پر، جبکہ ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ریڈ بال کرکٹ میں آسٹریلیا 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، بھارت 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرموجود ہے۔

ون ڈے میں بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ساؤتھ افریقا 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

ٹی20 رینکنگ میں بھی بھارت پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارت کے 264 پوائنٹس ہیںِ دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے 257، انگلینڈ 252 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ ساؤتھ افریقا 250 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی رینکنگ جاری کی ہے، جس کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پوائنٹس کے اعتبار سے پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp