طیبہ تشدد کیس : سابق جج خرم علی اور انکی اہلیہ کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں نامزد ملزمان سابق جج خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کی نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس یخییٰ آفریدی  کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 6 مئی کو کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں نامزد ملزمان سابق جج راجہ خرم علی اور ان کی اہلیہ ماہین علی کی سزا کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ کم سن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں ٹرائل کورٹ نے سابق جج راجہ خرم اور ان کی اہلیہ کو 1,1 سال قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی سزا 1 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی تھی.

جنوری 2020 میں سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی سزا واپس 1 سال کردی تھی۔

سابق جج راجہ خرم اور ان کی اہلیہ ماہین علی نے ٹرائل کورٹ کی سنائی گئی سزائیں بھی معطل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp