ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں نہیں ہوں گے، مائیکل وان

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سابق فاتحین پاکستان اور بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنلسٹ کی فہرست سے باہر کر دیا ہے اور پیشین گوئی کی ہے کہ عالمی مقابلے کا سیمی فائنل آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے اپنی ایکس پوسٹ میں جون 2024 میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے بارے میں پیش گوئی کی ہے۔ ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا اور اس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا مشترکہ طور پر کریں گے۔

انہوں نے شریک میزبان ویسٹ انڈیز کی بھی حمایت کی جو 2 بار ایونٹ کی سابق چیمپیئن بھی ہے۔ وان نے حیران کن طور پر ایڈن مارکرم کی قیادت میں پروٹیز کو چوتھے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 9 جون 2024 کو نیویارک میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp