ایم پی اے شیخ امتیاز کی اسمبلی میں پولیس کے خلاف قرارداد پیش

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب حلقہ پی پی 155 کے ممبر اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے اسمبلی اجلاس میں پولیس کے خلاف قرار داد جمع کرا دی ہے۔

قرار داد میں شیخ امتیاز محمود نے الزام عائد کیا ہےکہ پولیس نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

قرارداد میں ممبر اسمبلی نے کہا کہ چادر و چار دیواری کا تقدس پائمال کرنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف واضح ثبوت ہونے کے باوجود تاحال کوئی محکمانہ کارروائی نہیں کی گئی۔

ممبر اسمبلی نے اپنی قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملوث اہلکاروں کو فی الفور نوکری سے برطرف کیا جائے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پولیس کے کچھ اہلکاروں کا وطیرہ بن چکا ہے کہ چادر اور چار دیواری کے تحفظ کو پامال کرنا، عوام کو ذلیل کرنا، تشدد کرنا اور گھروں میں گھس کر سامان اٹھانا جو کہ ہمارے آئین کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔

یہ ایوان قرارداد پیش کرتا ہے کہ ایسے پولیس اہلکار جن کے خلاف واضح ثبوت موجود ہے کہ انہوں نے تشدد کیا یا چادر چار دیواری کے تحفظ کو پامال کیا اور غیر آئینی کام کیا، ان کو نوکریوں سے برخاست کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟