مچل اسٹارک نے شاہد آفریدی کا بڑا ریکارڈ برابر کر دیا

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے ایک روزہ میچز کی تاریخ میں پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ مرتبہ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے بھارت میں جاری ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 5 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ ریکارڈ برابر کیا ہے۔

سب سے زیادہ پانچ مرتبہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والی فہرست میں مچل اسٹارک اب تیسرے نمبر پر آچکے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستانی فاسٹ باؤلر وقار یونس 13 مرتبہ 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرکے پہلے جبکہ سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن 10 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

شاہد آفریدی نے ایک روزہ میچز کی تاریخ میں 9 مرتبہ 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے بھارت کے خلاف 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp