پاکستان اور نائجر کا اقتصادی شعبہ میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نائجر نے اقتصادی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےان کے دورہ گیمبیا کے دوران نائجر کے وزیر خارجہ باکاری یاؤ سنگرے نے ملاقات کی۔  دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات گیمبیا کے شہر بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دونوں وزرا نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ خصوصاً اقتصادی میدان میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے او آئی سی کے فریم ورک کے اندر رابطہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا اور او آئی سی کے اجتماعی مفاد کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر نائجر کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے مؤقف کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر پر نائجر کے مستقل مؤقف کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  نائجر کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور جموں و کشمیر تنازعہ پر اس کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp