لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 4 سے 5 سال پہلے تک لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں۔

یوٹیوب پر ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی ایک ہی شادی ہوئی، دولت، خوبصورتی اور شہرت کے باوجود زیادہ شادیاں کیوں نہ کیں جس پر مولانا طارق جمیل نے جواب دیا اگر دوسری شادی کرلیتا تو آج میں مولانا طارق جمیل نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے یکسو ہوکر اپنی طاقت کو لگانا ہے تو مجھے یہ (دوسری شادی) کی قربانی دینی پڑے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں 4،5 سال پہلے تک لڑکیاں فون کرکے شادی کرنے کا کہتی تھیں۔ مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ شادی کے دوسرے سال ہی انہیں دوسری شادی کی آفرز ہونے لگی تھیں۔

مولانا طارق جمیل اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں بتاچکے ہیں کہ وہ اگر دوسری شادی کرلیتے تو تبلیغ کا کام ان کے لیے مشکل ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی کی محبت اور وفا نے انہیں دوسری شادی سے روکے رکھا۔

ان کا کہنا تھا، ’میری زندگی بہت مشکل گزری ہے، اس مشکل زندگی میں میری اہلیہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔ مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کی زندگی مشکل تھی کیونکہ میں ہمیشہ تبلیغ کے لیے باہر رہتا تھا لیکن وہ اکیلے ہی بچوں اور گھر والوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بونڈی بیچ حملہ: آسٹریلوی وزیرِاعظم کا نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

ویڈیو: بھارتی اداکارہ ہجوم میں پھنس گئیں، بمشکل محفوظ مقام تک پہنچایاگیا

اسموگ کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھا ٹی20 منسوخ، بھارتی کرکٹ بورڈ تنقید کی زد میں

اسلام آباد، کاک پل سے روات ٹی کراس تک ٹریفک متاثر، متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت

’لگایا ہٹایا، ہٹا کر لگایا‘، 28 فٹ اونچے سانتا کلاز کی دلچسپ و عجیب کہانی

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی