پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی،26ارب ڈالر سے 18ارب پر آگیا،اسٹیٹ بینک

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر سے کم ہوکر 18 ارب ڈالر پر آگیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کا فروری 2023 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی 2022 سے فروری 2023 تک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3اعشاریہ 86 ارب ڈالر تھا۔

مرکزی بینک کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 23-2022 کے 8 مہینوں کا تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 22 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارت،خدمات اور آمدن کا خسارہ33 ارب تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp