پختون سرزمین پر غلامی کی زندگی گزارنا قبول نہیں، ایمل ولی خان

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی مرکزی کونسل کے اجلاس میں ایمل ولی خان کو متفقہ طور پر مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔

نومنتخب صدر اے این پی ایمل ولی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پختون سرزمین پر غلامی کی زندگی گزارنا قبول نہیں، ہمیں باچا خان نے سکھایا ہے کہ ہم پختون سرزمین پر کسی کے غلام نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پختونوں کو غلامی کی جس نہج پر پہنچایا گیا ہے وہ سب کو معلوم ہے، وعدہ ہے کہ ہرقدم پر اپنی قوم کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

ایمل ولی خان نے کہاکہ تمام اداروں کو اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا اور اسی صورت میں ہی پاکستان آگے بڑھ سکے گا۔

صدر اے این پی نے کہاکہ دفاعی ادارے ہوں، عدلیہ ہو یا پارلیمان جو بھی آئین سے تجاوز کرے گا پاکستان کے لیے مشکلات ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے یہ آئین کاغذ کا ٹکڑا ہے، ان کا جب دل چاہے یہ اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر اپنی بادشاہت شروع کردیتے ہیں۔

صدر اے این پی نے کہاکہ ہم نے جو نعرہ پشاور، صوابی، سوات اور چارسدہ میں لگایا تھا وہ پوری قوم کی آواز ہے۔

شناخت یقینی بنانے کے لیے دہائیاں لگیں اور مشکلات کا سامنا کیا

انہوں نے کہاکہ باچا خان، ولی خان اور ان کے ساتھیوں کے خوابوں کو اسفندیار ولی خان نے تعبیر سے روشناس کیا، صوبے کو پختونخوا بنانا عوامی نیشنل پارٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔

ایمل ولی خان نے کہاکہ اپنی شناخت یقینی بنانے کے لیے ہمیں دہائیاں لگیں اور ہزاروں مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم آئین کا حصہ ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا، بلکہ اب تو خطرے سے دوچار ہے اور اس پر حملے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اکابرین نے سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے موقف سے نہیں ہٹے، اپنے کرداراور گفتار سے قومی تحریک کے قائدین کی کمی اپنی قوم کو محسوس نہیں ہونے دوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے