میں ابن غدار، ابن غدار، ابن غدار کا بیٹا ہوں، ایمل ولی خان

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اس ملک کے پہلے سیاسی قیدی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ تھے، جنہیں زیارت میں قید رکھا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ آج کے ماحول میں جو لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں، کل وہ بینیفشری نہیں تھے اور آج جو آئین و قانون کی پاسداری کی بات کررہے ہیں وہ کل بینیفشری تھے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ آج کل فارم 47 کی بات بہت ہوتی ہے، کیوں نہ 1947 سے بات شروع کی جائے، یہ فارم 47 کی کہانی 1947 سے ہی شروع ہوگئی ہے، 1947 میں ہندوستان آزاد ہوا اور پاکستان بنا۔

’میں ابن غدار، ابن غدار، ابن غدار کا بیٹا ہوں، خدشہ ہے کہ آج کی تقریر کے بعد میں بھی شام کو غدار کہلاؤں گا۔‘

ایمل ولی خان نے کہا کہ تاریخ سے آنکھیں پھیرنا ہمیں کبھی بھی مستقبل میں صحیح راستے پر نہیں لے کرجائے گا، ایک دفعہ قومی اسمبلی کے باہر اجلاس ہوا تھا اور عبدالولی خان گاڑی کی ڈگی بھر کر لائے تھے، اس لیے لائے تھے کہ ہم بات کریں کہ پاکستان بنا تھا کہ پاکستان آزاد ہوا تھا۔

’جب آپ 1947 میں آزاد نہیں ہوئے تو آج آپ آزادی کا رونا رو رہے ہیں، ہم قائداعظم کی کتنی قدر کرتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ قائداعظم کی اسمبلی میں لگی تصویر بھی قید ہوگئی ہے، یہ تصویر اس دن قید ہوگئی جب قائداعظم نے قانون کی حکمرانی کی بات کی۔‘

ایمل ولی خان نے کہا کہ اس ملک کا پہلا سیاسی قیدی زیارت بھیجا گیا جو قائداعظم محمد علی جناحؒ تھے، یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ قائداعظم آج بھی تصویر میں قید ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا معاہدہ ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ