20 شہریوں کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو 20 افراد کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا معاملے پر سپریم کورٹ کی 24 اپریل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل کی جانب سے 20 رہا ہونے والی افراد کی فہرست جمع کروائی گئی، جس پر تمام وکلا نے عدالت سے اٹارنی جنرل کو 20 افراد کے فیصلے طلب کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل 20 افراد کے مقدمات میں کیے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیدیا، درخواست گزار کے وکیل خواجہ احمد حسین نے بینچ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے گزشتہ سماعت کے حکمنامہ کا حوالہ دیا۔

وکلا سلمان اکرم راجہ اور اعتزاز احسن کی جانب سے بھی لارجر بینچ تشکیل دینے پر دلائل دیے گئے، عدالت نے دریافت کیا کہ کیا وہ لارجر بینچ پر فیصلہ چاہتے ہیں، جس پر وکلا نے اپنی گزارشات کمیٹی کے سامنے رکھنے کا موقف اپنایا، جس پر عدالت نے فریقین کی وکلا کی استدعا کو مناسب سمجھتے ہوئے معاملہ کمیٹی کے سامنے رکھنا مناسب سمجھا۔

تحریری حکمنامے کے مطابق لارجر بینچ کے معاملے پر وکلا کی گزارشات کا کمیٹی فیصلہ کرے گی، بینچ میں شامل جسٹس حسن اظہر رضوی نے معاملہ کو شہریوں کی آزادی کا قرار دیتے ہوئے جلد از جلد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تجویز دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنے والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بن گیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟