وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے کارروائی کرکے مشنیات سپلائی کرنے والے جارڈن گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرانسداد منشیات کی مہم جاری ہے۔ پنجاب پولیس نے لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے سب سے بڑے جارڈن گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گینگ سے کروڑ روپے کی منشیات برآمد برآمد ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
گرفتار ملزمان میکسیکو اور دیگر ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سروسز کے ذریعے بیچ رہے تھے، میری جوانا، آئس، چرس، افیون اور دیگر منشیات امپورٹڈ پیکنگ میں مہیا کی جاتی ہے ۔
جارڈن کے نام سے سرگرم محمد ایوب پاکستان میں مختلف ذرائع سے منشیات سپلائی کررہا تھا۔ جارڈن گینگ کے گرفتار ملزمان میں محمد علی، عزیز، محمد ندیم، ثمینہ افتخار، ثناء اور فاطمہ زاہرہ شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرا نسداد منشیات کی مہم، پنجاب پولیس کی تاریخی کامیابی
لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا سب سے بڑا جارڈن گینگ گرفتار، کروڑ روپے کی منشیات برآمد
جارڈن لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے پراسرار اور بااثر گینگ سمجھاجاتا ہے
میکسیکو اور دیگر… pic.twitter.com/CLZdzoYZqf
— PMLN Digital (@PMLNDigital) May 6, 2024
سنٹرل ایشیاء، کینیڈا، میکسیکو اور دیگر ممالک سے چاکلیٹ، ٹافی وغیرہ کی شکل میں منشیات بھیجی جاتی تھی، ملزمان فیک آئی ڈی کے ذریعے پاکستان میں موجود سپلائر سے رابطہ کرکے منشیات مہیا کررہے تھے۔
پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی آپریشن کیا۔ آئی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایچ اے فیز6میں جارڈن گینگ کے 5رکن اور 9گن مین پکڑے گئے۔
آپریشن کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس ٹیم کو وزیراعلیٰ ہاؤس بلاکر شاباش دی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔