بالی ووڈ کی مقبول جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ پیدائش کے دو ماہ بعد دونوں نے اعلان کیا کہ ننھے مہمان کا نام ویہان کوشل رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کترینہ اور وکی بالی ووڈ کے باوقار اور مضبوط جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں، تاہم کترینہ نے ماں بننے کے بعد میڈیا کی چکاچوند سے کافی حد تک خود کو الگ رکھا۔
بچے کی پیدائش کے بعد بھی دونوں نے اپنی نجی زندگی کو ترجیح دی، جس کے باعث مداح طویل عرصے سے ننھے مہمان کے نام کے منتظر تھے۔
View this post on Instagram
کترینہ اور وکی نے پہلی بار 23 ستمبر 2025 کو والدین بننے کی خوش خبری شیئر کی تھی۔ اس موقع پر انسٹاگرام پر ایک سادہ مگر جذباتی بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کی گئی، جس میں وکی کے ہاتھ کترینہ کے بیبی بمپ پر رکھے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘، کترینہ کیف نے ’امید‘ سے ہونے کا اعلان کر دیا
تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ وہ اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز خوشی اور شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ کر رہے ہیں۔
اگرچہ جوڑے نے شروع میں بچے کی جنس کے بارے میں علیحدہ اعلان نہیں کیا تھا، نومبر 2025 میں انہوں نے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی۔
7 نومبر کو انسٹاگرام پر کترینہ اور وکی نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی اور یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں نے غلطی کی‘رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے پر کترینہ کیف کا ردعمل
اب ویہان کوشل کے نام کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، اور ننھے ویہان کو بالی ووڈ کا نیا اسٹار قرار دیا جا رہا ہے۔












