فون اسٹوریج بچانے کے لیے واٹس ایپ کا کارآمد فیچر

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے فون کی اسٹوریج بچانے کیلئے بہترین فیچر متعارف کردیا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ڈیوائسز کی اسٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ واٹس ایپ کی ہوم فیڈ کے چیٹ فلٹرز کی طرح اسٹوریج منیجمنٹ کے لیے بھی 3 فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

آل، ان ریڈ (unread) اور گروپس نامی یہ فلٹرز سے آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کونسے کانٹیکٹ، چینلز یا گروپ واٹس ایپ کی اسٹوریج کو سب سے زیادہ بھرتا ہے۔

اس فیچر کے لیے سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینیج اسٹوریج میں جائیں، جہاں آپ مختلف اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں۔

وہاں آپ ان فلٹرز کو اسٹوریج ڈیٹیلز کے نیچے دیکھ سکیں گے اور ہر انفرادی اکاؤنٹ یا گروپ کے آگے لکھا ہوگا کہ اس کی میڈیا فائلز نے فون اسٹوریج کو کتنا بھرا ہے۔عموماً چینلز اور گروپس کی جانب سے زیادہ بڑی میڈیا فائلز کو پوسٹ کیا جاتا ہے جن سے فون کی اسٹوریج تیزی سے بھرتی ہے۔یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp