پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے مابین طلاق کی پیشگوئی

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی طلاق کی پیشگوئیاں ہونے لگیں۔ بھارتی فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پیشگوئی کی ہے کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کی طلاق ہوجائے گی کیونکہ اب راگھو کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

کمال راشد خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پرینیتی چوپڑا اپنے شوہر راگھو کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو اسے بھی سیاسی پناہ کی درخواست دینا ہوگی اور سیاسی پناہ کے اپلائی کرنے کی شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ دوبارہ کبھی بھارت نہیں آسکیں گے اور ایسی صورتحال میں پرینیتی چوپڑا سیاسی پناہ کبھی قبول نہیں کریں گی۔

یاد رہے کے پرینیتی چوپڑا نے 24 ستمبر 2023 میں سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ کمال راشد خان کوئی بھی پیشگوئی کرنے سے قبل اس کا نمبر بھی ساتھ لکھ دیتے ہیں اور اب انہوں نے اپنی پیشگوئیوں کی سیریز کی سینچری مکمل کرلی ہے۔

کمال آر خان اکثر بالی ووڈ اور مشہور شخصیات پر تنقید کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ بھوجپوری اور ہندی فلموں میں نظر آنے اور پروڈیوس کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بگ باس سیزن 3 میں بھی کام کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘