پنجاب حکومت اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ  دینے اور سرمایہ کاری کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر نے پنجاب حکومت سے تجارتی تعلقات بڑھانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ وہ ترکمانستان کو پاکستان کا برادر ملک سمجھتی ہیں، پنجاب میں توانائی، انڈسٹری، لائیو اسٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر پرویزرشید ، سینئیرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp