’عمران خان آزادی والے جس ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم‘ شیرافضل مروت غصے سے آگ بگولا کیوں؟

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کو آج دوسرے روز بھی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف شیر افضل نے کہا ہے کہ عمران خان آزادی والے جس ایجنڈے پر نکلا تھا وہ ایجنڈا آج ختم ہو گیا ہے، آج کیس کا ٹرائل وکیل تھا لیکن عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز، عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی، میرے اپنے لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، ان لوگوں نے میری ملاقات عمران خان سے نہیں ہونے دی، احتجاجاً اعلان کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا، یہ اپنے بیان دے دیں تو میں ان کا کچا چٹھا کھول دوں گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں، جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی ڈال سکتے ہیں، عمرایوب اور شبلی فراز نے عمران خان کو خواجہ آصف اور اسپیکر ایاز صادق کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ ’ن‘ کہتی ہے کہ اگر آپ ان کو کمیٹی دیں گے تو یہ ہمیں قبول نہیں ہے، پھر یہ کمیٹی ہم کسی اور پارٹی کو دے دیں گے۔

’ن لیگ کے دونوں رہنماؤں نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ آپ کے اپنے لوگ آپ کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی، میں تو الیکشن بھی نہیں لڑنا چاہتا تھا لیکن عمران خان کے کہنے پر انتخابات میں حصہ لیا، اب میرے بارے میں عمران خان کو گمراہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ’میرا بھائی کے پی کی کابینہ میں تھا اچانک ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، میرے بھائی کو نہیں رکھنا تھا تو بتا دیتے وہ استعفیٰ دے دیتا، مجھے اس ریس سے آؤٹ سمجھیں۔ مجھے چیئرمین نہ بنائیں، اپنی ذات کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے کہا گیا کہ احتجاج کی اجازت نہیں ملی، 23 مارچ کے احتجاج کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی تھی، پارٹی کے لوگوں نے 30 مارچ کو احتجاج کا اعلان کیا پھر یہ احتجاج تبدیل کروایا گیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی احتجاج کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

شیر افضل مروت کی میڈیا سے گفتگو کے موقع پر دیگر پارٹی رہنما ٹاک چھوڑ کرچلے گئے، جبکہ این اے 4 سوات سے سہیل سلطان، پی کے 10 سوات سے محمد خان شیر افضل کے ساتھ موجود رہے۔

شیرافضل مروت کی ٹوئٹ

آج رونما ہونے والی صورت حال کے بعد پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’میں نے آج اپنے دل کی بات کی ہے۔ میں کچھ دن آرام کرنے اور میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دوں گا۔ اس لیے امید ہے کہ میڈیا میری درخواست کا احترام کرے گا‘۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی