معروف بالی ووڈ اداکارہ خانقاہوں میں کیوں زندگی گزار رہی ہیں؟

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی بہت سی ایسی مشہورو معروف شخصیات ہیں جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا لیکن اچانک اس گلیمر کی دنیا کو چھوڑ کر گوشہ نشین ہوگئیں.

انہی میں سے ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہوں نے آسائشوں سے بھری زندگی تج کر پہاڑوں میں زندگی گزارنے کو فوقیت دی۔

سابق ماڈل، اداکارہ اور فلم پروڈیوسر برکھا مدن ہندی اور پنجابی فلموں میں کام کرچکی ہیں اور انہوں نے 1994 میں فاتح سشمیتا سین اور ایشوریہ رائے کے ساتھ مس انڈیا مقابلہ میں حصہ بھی لیا تھا۔ 1996 میں اکشے کمار کی فلم ‘کھلاڑیوں کا کھلاڑی’ سے بالی وڈ میں قدم رکھا، 2003 کی ہارر فلم ‘بھوت’ میں برکھا کے کام کو کافی سراہا گیا.

برکھا مدن نے تقریباً 20 ٹی وی شوز میں بھی کام کیا، لیکن اچانک 2012 میں ایک دن برکھا نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کیا اور وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرکے بدھ راہبہ بن گئیں، اب وہ اپنی زندگی پہاڑوں میں واقع خانقاہوں میں گزار رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن