9 مئی یوم سیاہ، سیاستدانوں نے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے سیاستدانوں اور عوام نے گزشتہ برس 9 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک اور دلسوز واقعات کو ملکی تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیا ہے اور ان واقعات کی پرزور مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر قوم کو یاد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 9 مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچا کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا، سرکاری و نجی املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے پوری دنیا میں ملک کا امیج بری طرح تباہ ہوا، ان پرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات کی تکمیل کی گئی، حملے ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کمزور کرنے کی منظم  سازش تھی۔

’سیاسی قوتوں کے غیرذمہ دارانہ رویے ملک و قوم کی ترقی میں رکاوٹ ہیں‘

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور ادارے ہمارا فخر ہیں جو قوم کو دہشتگردی جیسے ناسور سے نجات دلانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کے غیر ذمہ دارانہ عمل اور رویے ملک و قوم کی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں، تمام جماعتوں کو سیاسی مذاکرات، قوم کی درست سمت میں رہنمائی کے لیے کام کرنا ہو گا۔

اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سیاہ دن تھا جب لوگوں نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا اور پرامن احتجاج کے حق کو ختم کیا۔

انتشار کی سیاست کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، ایم این اے اسامہ سرور

قومی اسمبلی کے رکن اسامہ سرور نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر نے شہدا کی یادگاروں کو تباہ کیا اور بانی پاکستان کے گھر کو جلا ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

ایم این اے اسامہ سرور نے کہا کہ گزشتہ سال 9 مئی کا جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک تھا، اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں اور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

راولپنڈی پریس کلب کی جنرل سیکریٹری شکیلہ جلیل نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سیاستدانوں کو ایک ہوکر ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے، یاسر الیاس

سینٹورس مال کے سی ای او یاسر الیاس کا کہنا تھا کہ اس سرزمین کی مٹی سے شہیدوں کے لہو کی خوشبو آتی ہے، تمام سیاستدانوں کو اپنے ذاتی مفاد سے ہٹ کر اس ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہمارے ملک کے کل سرمائے کو نشانہ بنایا گیا، جو لوگ ملک کے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

تاجر اتحاد تنظیم کے رہنما انجم ضیا نے کہا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ملک میں تباہی اور بربادی کی تھی، جنہوں نے حملہ کیا اور جنہوں نے حملہ کروایا یہ لوگ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل