پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد سے مریم نواز مسلسل شہ سرخیوں اور سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں، پھر چاہے وہ اسکول میں طالبات کو میکڈونلڈز کھلانے کا معاملہ ہو، خاتون پولیس اہلکار کے سر پر دوپٹہ ٹھیک کرنے کا تنازع یا پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر تنقید۔ اکثر یہ اعتراض اٹھایا جاتا ہے کہ مریم نواز کارکردگی سے زیادہ اپنی تشہیر میں مصروف رہتی ہیں۔
اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک خاتون یہ شکایت کرتی نظر آرہی ہیں کہ مریم نواز نے دکھاوے کے لیے پیسے تقسیم کیے، ویڈیو بنائی اور پھر پیسے واپس لے لیے گئے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ جب سے مریم نواز آئی ہیں اتنی مہنگائی ہوگئی کہ ہے کہ ہمارے کھلونے بھی نہیں بِک رہے، گزارا مشکل ہوگیا ہے، اور ہم اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں مریم نواز کی ٹیم نے 3 ہزار روپے دیے، ویڈیو بنائی پھر وہ پیسے واپس لے لیے اور 500 روپے دے کر کہا کے یہ تمہاری عیدی ہے اور چلے گئے۔
صارفین کی جانب سے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صارف طارق متین نے کہا کہ دھوکا اور وہ غریب ترین طبقے کے ساتھ۔
مریم نواز کی ٹیم نے 3000 دیے ویڈیو بنی پھر وہ واپس لے لیے اور پانچ پانچ سو دے کر چلے گئے۔ دھوکا اور وہ غریب ترین طبقے کے ساتھ pic.twitter.com/ieJm1zdfSl
— Tariq Mateen (@tariqmateen) May 9, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا، 3 ہزار اتنی بڑی رقم نہیں ہے جو صرف ویڈیو بنانے کی غرض سے دی جائے اور پھر واپس بھی لے لی جائے۔
نہیں بھئی یہ نہیں ھو سکتا تین ھزار کیا چیز ھے ؟؟؟
— اندھیر نگری چوپٹ راج (@KhanKhiradmand) May 9, 2024
ایک صارف نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان غریبوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔
ان غریبوں کیساتھ ظلم ہوا ہے https://t.co/MdU1EvsIdf
— Islamuddin Sajid 🇵🇰 (@islamudinsajid) May 9, 2024
پی ٹی آئی کے حامی ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سارے ملک کو چونا لگانے والوں نے غریب کے ساتھ بھی ویڈیو بنا لی اور بعد میں پیسے واپس لے لیے۔
سارے ملک کو چونا لگانے والو نے غریب سے بھی ویڈیو بنالی اور پیسے واپس لیئے
— shah hussain (@Shahhussain4361) May 9, 2024