آرمی چیف اور امریکی کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ( یو ایس سی ای این ٹی سی او ایم)  کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کریلا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور جنرل مائیکل ایرک نے مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فوجی سربرہان نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی روابط کو بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

امریکی سینٹ کام کے مہمان کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

امریکی کمانڈر کے جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، امریکی کمانڈر نے پاک فوج کے جوانوں سے گارڈ آف آنر لیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میٹا وفد کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون اور مصنوعی ذہانت کے فروغ پر اتفاق

کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس سال کے اختتام پرنئی تارخ رقم کر پائے گی؟

ایک ملین سے زائد صارفین نے خودکشی میں دلچسپی ظاہر کی، اوپن اے آئی کا انکشاف

پشاور یونیورسٹی کے 9 مضامین میں داخلے بند، ان پروگرامز کی بندش کی وجوہات کیا ہیں؟

نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی، آخری پوسٹ میں کیا لکھا؟

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی