نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی، آخری پوسٹ میں کیا لکھا؟

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نوجوان بھارتی اداکار سچن چندواڑے نے اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کر لی۔ رپورٹس کے مطابق، 25 سالہ سچن کی موت ضلع جلگاؤں کی تحصیل پارولا کے اُندِرکھیدے گاؤں میں پیش آئی، جہاں انہیں اپنے گھر کی بالائی منزل پر پھانسی پر لٹکا پایا گیا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر جانبر نہ ہو سکے اور 24 اکتوبر کی رات 1:30 بجے انتقال کر گئے۔

سچن چندواڑے نے ’جامتارا سیزن 2‘ میں معاون کردار ادا کیا تھا، جو 23 ستمبر 2022 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ پونے کے آئی ٹی پارک میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے، اور اپنے کیریئر میں دو مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ‘بگ باس’ آسیب زدہ ہے؟ بھارتی ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والے 7 لوگ جو جوانی میں چل بسے

اب اس افسوسناک خبر کے بعد سچن کی آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہو گئی ہے جو ان کی موت سے 6 دن قبل کی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنی آنے والی مراٹھی فلم ’اسوروَن‘ کا تذکرہ کیا تھا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں ’سوما‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جس کے ہدایت کار سچن رام چندر مانگو ہیں، اور فلم کی کاسٹ میں پوجا موئیلی اور انوج ٹھاکرے شامل ہیں۔

سچن کی اس پوسٹ نے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ ’تمہاری کمی ہمیشہ محسوس ہو گی‘ ایک صارف نے کہا کہ ’مس یو بھائی، آرام سے سو جاؤ‘۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی ماڈل کی مبینہ خود کشی، آخری نوٹ میں کیا لکھا؟

پولیس نے واقعے کو خودکشی کے طور پر درج کیا ہے، تاہم موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ ان کے مداح سچن کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے