وزیر اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو مزید آسانیوں کی فراہمی کا ہدف دے دیا

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دیتے ہوئے اسے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر ون ونڈو آپریشن کی طرز پر ایک طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سرمایہ کاری و کاروباری سرگرمیوں کے لیے آسانی و فروغ یقینی بنانے کی غرض سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر ون ونڈو آپریشن کی طرز پر ایک طریقہ کار وضع کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایسا طریقہ کار تجویز کیا جائے کہ سرمایہ کاروں اور نیا کاروبار شروع کرنے والے افراد کو کم سے کم رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے اور اس حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں اور طریقہ کار تشکیل دیتے وقت کاروباری برادری کے نمائندوں اور صوبائی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے دوست ممالک کے کاروباری وفود کے دورے اور اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، بیرونی و مقامی کاروباری و سرمایہ کار برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس کو ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کے لیے ون ونڈو آپریشن کی طرز پر جدید اور بین الاقوامی معیار کے نظام کی تشکیل کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو تمام متعلقہ وزارتوں، اداروں، کاروباری برادری اور صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر جلد ایک جامع نظام کو حتمی شکل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

’کاروبار میں کم سے کم رکاوٹیں سرمایہ کاری کو راغب کرتی ہیں‘

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں سرمایہ کاری وہاں جاتی ہے جہاں کاروبار میں کم سے کم رکاوٹیں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں بطورِ خادم پاکستان ملک میں سرمایہ کاری و کاروبار کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پالیسیوں کے تسلسل اور ملک کی معاشی بحالی کے ہدف کے حصول میں بہترین معاون کا کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہماری ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر تمام متعلقہ وزرا و افسران تعریف کے قابل ہیں۔

’بیرونی سرمایہ کاری حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے‘

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے دوست ممالک کے کاروباری وفود کے دورے اور اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، بیرونی و مقامی کاروباری و سرمایہ کار برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا جام کمال خان، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان، ارکان قومی اسمبلی علی پرویز ملک بلال اظہر کیانی، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور معروف کاروباری شخصیات نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟

مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خوفناک اضافہ، مذہبی ہم آہنگی خطرے میں

 کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل

لداخ میں بھارتی جبر میں اضافہ، اپنے حق کے لیے احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات میں مزید سختی

غیرملکی فنڈنگ کا الزام، سابق فرانسیسی صدر کو 5 سال قید کی سزا، جیل منتقل

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ