ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑے بچے کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپےتاوان طلب کرلیا

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائرل ویڈیو میں زنجیروں میں جکڑے بچے کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے چند روز قبل سوشل میڈیا پر کچے کے ڈاکوؤں نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے ایک 5 سالہ بچے  کو زنجیروں سے جکڑکر درخت سے لٹکایا ہوا تھا جو بلک بلک کر رو رہا تھا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صارفین بڑی تعداد میں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تبصرے کیے۔

بچہ کون ہے اور ڈاکوؤں کے ہتھے کیسے چڑھا؟

اس بچے کا نام ایاز خان ہے اور اس کی عمر 5 سال ہے۔ اسے سندھ کے علاقے کندھ کوٹ سے چند روز قبل کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔ ایاز کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز خان کے والد اللہ نور نے بتایا کہ ان کا بیٹا 28 روز قبل سندھ کے علاقے کندھ کوٹ سے لاپتا ہوگیا تھا اہل خانہ نے پہلے اطراف میں ڈھونڈنے کی کوشش لیکن ناکام رہنے پر انہوں نےپولیس کی مدد حاصل کی تاہم پھر بھی بچے کا کچھ پتا نہیں چلا۔

ڈاکوؤں کا رابطہ اور تاوان طلبی

والد کے مطابق اسی اثنا میں کچے کے ڈاکوؤں نے ان سے رابطہ کیا اور بچے کو چھوڑنے کے عوض 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

اللہ نور نے بتایا کہ ان کا کوئٹہ اور کندھ کوٹ میں کپڑے کا کاروبار ہے اور دونوں ہی شہروں میں ان کی رہائش گاہیں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چند عرصہ قبل ان کے اہل خانہ اپنے کندھ کوٹ والے گھر گئے تھے جہاں سے ان کے بیٹے کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ بچے کی بازیابی کے لیے پولیس کا دروازا کھٹکھٹایا گیا لیکن کوئی داد رسی نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچے کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp