کچے کے ڈاکو پکڑنے کے لیے تینوں صوبوں سے بیک وقت کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی سندھ نے کچے کے ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے کے لیے دیگر صوبوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی سندھ کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے بیک وقت کارروائی کی جائے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  آئی جی سندھ نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے اور ان کو لگام ڈالنے کے لیے تینوں صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے بیک وقت کارروائی کی تجویز پیش کی گئی ہے، کیونکہ ڈاکو تینوں صوبوں کے بیچ موجود ہیں۔

آئی جی سندھ کی تجویز ہے کہ تینوں صوبے ایک ساتھ کارروائی کریں، کیونکہ ایک صوبہ کارروائی کرے تو ڈاکوؤں کو بھاگنے کا راستہ مل جاتا ہے۔ سندھ کچے کے محل وقوع کے مطابق تینوں صوبوں کی پولیس کو ایک ساتھ کارروائی کرنی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کریگی، تینوں صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن سے کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکوؤں کی تفصیلات بھی سامنے آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp