چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ جمعے کو ایک روزہ دورے پر قلات گئے اور انہوں نے تحصیل منگچر میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے جوڈیشل لاک اپ کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ان کے کیسز کی بابت دریافت کیا۔

چیف جسٹس نے  شاہی دربار کا دورہ کیا اور وہاں رکھی ہوئی محمد علی جناح  کی استعمال کی چیزیں دیکھیں۔

اس موقعے پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ قلات کے بغیر نامکمل ہے کیوں کہ یہ نصیر خان نوری کی سرزمین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قلات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قلات میں قلعہ میری کی طرز پر جوڈیشل کمپلیکس بنائیں گے اور اسی سال قلات جوڈیشل کمپلیکس کوپی ایس ڈی پی میں ڈلوایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟