بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ کی بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے  اسمبلی کو غیر آئینی طریقے سے توڑنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ کے دائر اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا۔

عدالت نے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ کی درخواست خارج کردی۔

عمران خان کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر درخواست خارج کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp