کارِ سرکار میں مداخلت اور جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت ، جلاؤ گھیراؤ اور  احتجاج پر درج دو مقدمات میں رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلیں۔

اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کے ساتھ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے اور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کے روبرو پیش ہوئے۔

جج راجہ جواد نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ایف آئی آرز میں کیا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وکیل علی بخاری نے بتایا کہ پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کی ایما اور سازش پر احتجاج ہوا۔

عدالت نے اس پر تشدد احتجاج کی سازش کو گواہوں کی بابت استفسار کرتے ہوئے  ریمارکس دیے کہ دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا؟ فی الحال تو عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔

وکیل علی بخاری کی جانب سے کوئی لمبی تاریخ کی استدعا پر فاضل جج بولے؛ کیسز تو واقعی کافی ہو گئے ہیں ہمارے پاس سینکٹروں کیس تو صرف ضمانتوں کے ہو گئے ہیں۔

’دس اپریل کی تاریخ رکھ رہے ہیں تاکہ آپکے باقی مقدمات بھی ساتھ رکھ لیں۔‘

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی دس اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل