ایشیا کی بڑی مویشی منڈی میں پاکستان کا سب سے بڑا جانور آگیا، مالک کا اہم اعلان

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کو ابھی ایک ماہ سے زیادہ وقت باقی ہے لیکن ملک کی بڑی مویشی منڈیوں میں رونقیں آج سے ہی لگ چکی ہیں، اور ملک کے طول و عرض سے لوگ مویشی لے کر منڈیوں کا رخ کررہے ہیں۔

کراچی میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں سب سے بڑا جانور لایا گیا ہے اور ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر یہ کتنے میں فروخت ہوگا۔

’ڈان کنگ آف ایشیا‘ کے مالک استاد سلیم کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا جانور ہے جس کی قیمت تب بتائی جائے گی جب اس کا کوئی خریدار آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان میں کسی کے پاس اس جیسا یا اس سے وزنی جانور ہے تو وہ لاکر اس کے ساتھ چلا کر دکھا دے۔ ’اگر میرا جانور ہارتا ہے تو میں 2 ٹیوٹا گاڑیاں ایکس ایل آئی اور ٹو او ڈی اسے انعام میں دوں گا‘۔

استاد اسلم نے کہاکہ اس جانور کا وزن بھی میں تب بتاؤں گا جب کوئی اس کا خریدار یا اس سے مقابلے کے لیے جانور لے کر آئے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم پنجاب سے آج پہنچے ہیں، 52 قربانی کے جانور ہم لا چکے جبکہ مزید جانور بھی آرہے ہیں۔

استاد اسلم کا کہنا ہے ان کے پاس ان نوجوانوں کے لیے بھی جانور ہیں جو اس کاروبار میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور وہ جانور بھی جلد آنے والے ہیں جن کی عمر 8 سے 9 ماہ تک ہے۔

اس بار کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قیمت کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

استاد اسلم نے کہاکہ یہ 100 اور 60 کا کاروبار ہے رات کو 100 ہوتا ہے صبح 60 ہوتا ہے۔ صبح 100 تو رات کو 60 ہوتا ہے، اس کا کچھ پتا نہیں چلتا، اگر تو منڈی میں مال کم آیا تو ریٹ بڑھ جائے گا اور زیادہ آیا تو ریٹ کم ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp