اسلام آباد میں مقررہ مقامات پر 5 مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسلام آباد میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ جگہوں پر ہی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔ انتظامیہ نے اسلام آباد میں 5 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق مویشی منڈیاں آئی 15 سنگجانی، مارگلہ ایوینو، ضیاء مسجد، سلطانہ فاؤنڈیشن مصریال روڈ اور جھگی سٹاپ بہارہ کہو میں لگائی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ جگہوں پر مویشی منڈیاں لگانے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، جبکہ یہ مویشی منڈیاں اتوار سے مختص کیے گئے علاقوں میں لگا دی جائیں گی، مویشی منڈیوں میں سایہ دار جگہ، پانی اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ اگر ان مویشی منڈیوں کے علاوہ آپ کہیں بھی مویشی منڈی یا کسی بھی قسم کے جانوروں کی خرید و فروخت دیکھیں تو اسلام آباد انتظامیہ کو فوراً اطلاع کریں، انتظامیہ ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp