خیبرپختونخوا کی مالی مشکلات ، نگران وزیراعلیٰ نے معاملہ وفاق کے سامنے اٹھادیا

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے صوبے کے مالی مسائل وفاق کے سامنے اٹھا دیے اور وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ موجودہ مالی مشکلات کو کم کرنے کے لیے خصوصی تعاون کیاجائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق نے ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی اور کرنٹ بجٹ کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا مگر مالی سال 2019 سے اب تک وفاق کے ذمہ 144 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے اعدادو شمار تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضم اضلاع کے اے آئی پی پروگرام کی مد میں 496 ارب روپے، فیڈرل ٹیکس اسائنمنٹ کی مد میں 25 ارب روپے واجب الادا ہیں ، اس کے علاوہ بجلی کے منافع کی مد میں تقریباً 50 ارب روپے اور تیل،گیس کی رائلٹی کی مد میں اڑھائی ارب روپے واجب الادا ہیں۔

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست

نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے مطابق صوبے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت 4 زیر تعمیر ڈیموں کی بروقت تکمیل کے لیے 935 ملین روپے درکار ہیں جبکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی امداد اور بحالی کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست ہے ۔

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں بجلی کی پیداوار کے لیے مختص کردہ 100 ایم ایم سی ایف گیس بحال کی جائے جبکہ بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اگلے اجلاس میں پیش کیاجائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان