’کھلاڑیوں کی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی‘، تماشائی اور پی سی بی چیف کا اسٹیڈیم میں دلچسپ مکالمہ

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

3 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک تماشائی محسن نقوی سے کہتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی، ان کی ٹریننگ دوبارہ کرائیں اور اس بار کاکول اکیڈمی سے نہیں بلکہ کرکٹ اکیڈمی سے ٹریننگ کروائیں۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ محسن نقوی کو کچھ بھی سنائی نہیں دے رہا۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اس بار کاکول سے ٹریننگ نہ کروائی جائے، گراؤنڈ میں کھڑے کرکٹ تماشائی کی اس تجویز پر محسن نقوی نے ’اوکے‘ کردیا۔

صبیح کاظمی نے محسن نقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کے چیئرمین پی سی بی کو مشورے۔

یاد رہے کہ قومی کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کے لیے کاکول اکیڈمی میں 2 ہفتے کا فٹنس کیمپ لگایا گیا تھا۔ کیمپ میں آرمی کے ماہر ٹرینرز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو خصوصی مشقیں کرائی گئی تھیں جبکہ کھلاڑیوں کے فٹنس ایسسمنٹ ٹیسٹ بھی لیے گئےتھے۔

گزشتہ روز دوسرے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان نے 40 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اعظم خان 10 گیندوں پر 30 رنز کےساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، صائم ایوب 6 رنز جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر آؤٹ ہوئے۔

 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ ڈبلن میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟