کسی نے جیل میں تشدد کیا تو گھر میں گھس کر اس کا بدلہ لوں گا، شیر افضل مروت

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ اگر کسی نے جیل میں ان پر تشدد کیا تو وہ گھر میں گھس کر اس سے بدلہ لیں گے۔

مزید پڑھیں

جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما و سینیئر وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ وہ جیل جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے ساتھ ایک بیگ رکھتے ہیں، جس میں دوائیاں، کپڑے اور دیگر ضروری سامان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے سخت بات جیل جانا ہوتا ہے اور وہ اس کے لیے مکمل تیار ہیں۔ جب ان سے کہا گیا کہ جیل میں تو تشدد بھی ہوتا ہے اور ڈنڈے بھی پڑتے ہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے جیل میں ان پر تشدد کیا تو وہ اسے ایک ڈنڈے کے بدلے 10 ڈنڈے ماریں گے۔ اگر کسی نے ان پر تشدد کیا تو وہ گھر میں گھس کر اس کا بدلہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احترامِ آدمیت ہمارا بنیادی حق ہے، اگر کوئی ہمیں غیر قانونی طور پر ذلیل یا رسوا کرتا ہے تو اس وقت تو وہ کرلے گا، لیکن مرد کا بچہ وہی ہے جو بعد میں جاکر اس کے گھر سے گھسیٹ کر اس کے ساتھ وہی عمل کرے جو اس نے اس کے ساتھ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp