تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے لڑائی ہارنے کا مطلب پاکستانیوں کی شکست ہے۔
میڈٰیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اگر عمران خان یہ لڑائی ہار جاتے ہیں تو پھر پاکستانی یہ لڑائی ہار جاتے ہیں، یہ بات غیر متعلقہ ہے کہ کوئی تحریک انصاف میں ہے یا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ ہر شخص جسے پاکستان سے تھوڑی سی محبت ہے اور پاکستان کے عوام کی بالادستی چاہتا ہے، اس کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، کیوں کہ اگر عمران خان یہ لڑائی ہارتے ہیں تو پاکستان بطور ملک اور ہم بطور معاشرہ یہ جنگ ہار جائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا ’ہم تو پھر کسی افریقا کا کوئی ملک بن جائیں گے، جہاں پر قانون کی کوئی بات ہی نہیں ہے، تو آپ نے عمران خان کا ساتھ عمران خان کی وجہ سے نہیں دینا بلکہ اپنی وجہ سے ان کا ساتھ دینا ہے۔‘
— Muhammad Usman (@Usman143US) May 13, 2024
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی تحریک انصاف میں ہے یا نہیں مگر ہر وہ شخص جو جمہوریت، قانون اور آئین پر یقین رکھتا ہے اسے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔