عمران خان نے ڈیل کی تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے، فواد چوہدری

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنا ممکن نہیں، اگر وہ ڈیل کرتے ہیں تو انہیں نقصان ہوگا اور وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیل کرنا اب کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہا، ڈیل نہیں ہونی چاہیے بلکہ گفتگو کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل ہم آئین پاکستان سے کرچکے ہیں، چینج آگیا ہے، اب کوئی کسی سے ڈیل نہیں کرسکتا، انتخابی نتائج سے سب کچھ واضح ہوچکا ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے، فواد چوہدری

قبل ازیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل کو تیاری کی مہلت فراہم کرتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پورے پنجاب کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوسکتے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنے اضلاع میں مقدمات درج ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے عدالت کو بتایا کہ 4 ڈویژنز میں مقدمات درج ہیں۔ فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جہاں جہاں ایف آئی آرز تھی، وہاں ہم نے ضمانتیں دائر کردی ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیے کہ پنجاب میں ایک انسداد دہشتگری عدالت سے دوسری عدالت میں کیس ٹرانسفر کرنے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے مگر دہشتگری کے کیس سیشن کورٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوسکتے۔

’36 کیس ہیں، کوئی کیسے بیک وقت عدالتوں میں پیش ہوسکتا ہے‘

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ایک بندے کے خلاف 36 کیس ہیں، وہ کیسے بیک وقت تمام عدالتوں میں پیش ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر فواد چوہدری بولے کہ ان کے خلاف کل 47 کیس ہیں۔ چیف جسٹس نے فواد چوہدری کو ہدایت کی کہ  آپ آرام سے بیٹھ جائیں، آپ مجھے بھی تنگ کررہے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اس سے بھی زیادہ مقدمات ہیں۔ فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کیس لا پیش کرنے کے لیے کچھ مہلت دی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بعض اوقات سول کیسز میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، ہم سوچ رہے ہیں کہ ان کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے شہادت کا نظام متعارف کروایا جائے۔

فواد چوہدری کے وکیل کی سرکاری وکیل کے کام میں سرگوشی

فواد چوہدری کے وکیل نے  عدالت کو بتایا کہ ڈی بی نے یہ آرڈر کر رکھا ہے کہ چیف جسٹس کے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے آڈر کے بعد 7 دن شروع ہوں گے۔

دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل نے سرکاری وکیل کے کان میں سرگوشی کی جس پر عدالت ناراضی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے، ’لگتا ہے فواد چوہدری کے سرکاری وکیل کے ساتھ بھی پرانے تعلقات ہیں، فواد چوہدری پریشان لگ رہے ہیں، سکون سے رہیں ۔‘

واضح رہے کہ 26 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ نے 36 کیسز میں درخواست ضمانت پر فواد چوہدری کو مزید 7 روز کے لیے گرفتار نہ کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی