نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے آج بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سفیر ژانگ منگ سے ملاقات کی اور رکن ممالک کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔
سینیٹر اسحٰق ڈار نے شنگھائی اسپرٹ میں بیان کردہ ایس سی او چارٹر اور تنظیم کے بنیادی نظریات کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایس سی او کے سیکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے کی بے پناہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا، نائب وزیر اعظم نے ایس سی او کے رکن ممالک کی اجتماعی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک مؤثر طریقے سے تعاون کریں، تمام رکن ممالک ایس سی او کے پورے خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کی جاری سربراہی میں پاکستان کے اقدامات اور شراکت پر بھی بات ہوئی۔ سفیر ژانگ نے سربراہی سنبھالنے پر حکومت پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تنظیم کے سربراہان حکومت نے سربراہ کے طور پر اپنے دور میں ایس سی او سیکرٹریٹ کی پاکستان کو مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔