عمران خان نے شیر افضل مروت کے پارٹی میں رہنے کے لیے اہم شرط رکھ دی

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے زبردست کام کیا ہے، لیکن وہ  پارٹی لیڈران پر چڑھائی کر دیتے تھے، سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر بھی انہوں نے متنازعہ بیان دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کریں، لیکن وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں نہیں ہوتی، انہوں نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے، شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے، شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر 2 مرتبہ او آئی سی کانفرنس کروائی، سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر شیر افضل مروت نے ان کے خلاف بھی متنازعہ بیان دیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی ملاقات بلائیں گے تو جیل جاؤں گا، کیا آپ ان کو بلائیں گے؟ عمران خان اس سوال کا جواب دیے بغیر چلے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘