واٹس ایپ: مطلوبہ نمبر کو محفوظ کیے بغیر میسج بھیجنے کے 3طریقے

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی زیرملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ دنیا بھر میں لوگوں کے رابطے کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ بسا اوقات واٹس ایپ پر کسی ایسے نمبر پر فوری میسج بھیجنا دردِ سر بن جاتا ہے جو آپ کے موبائل میں محفوظ نہ ہو کیونکہ واٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے لیے آپ کو وصول کنندہ کا نمبر محفوظ کرنا پڑے گا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ 3 طریقے ایسے بھی ہیں جن کے ذریعے آپ مطلوبہ نمبر کو محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ میسج بھیج سکتے ہیں۔

خود کو نمبر بھیجیں
ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ نمبر کو کاپی کریں اور اسے ‘Chat with Yourself’ میں جاکر اپنے آپ کو بھیج دیں۔

نمبر کا رنگ نیلا ہونے کے بعد اس پر کلک کریں اور ‘chat with’ کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک نئی چیٹ کھل جائے گی اور آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

واٹس ایپ لنک
دوسرا طریقہ واٹس ایپ لنک بنانا ہے جوکہ wa.me لنک کے نام سے جانا جاتا ہے، آپ ویب براؤزر میں https://wa.me/yourPhoneNumber ٹائپ کرکے لنک بنا سکتے ہیں۔اس میں ‘yourPhoneNumber’ کی جگہ وہ نمبر لکھ دیں جس پر آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں، نمبر کے ساتھ اس ملک کا کوڈ بھی شامل کریں۔

یہ کرنے کے بعد لنک پر کلک کریں اور ‘Continue to Chat’آپشن منتخب کریں جس کے بعد نمبر محفوظ کیے بغیر آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

گروپ چیٹ
فون نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے کا تیسرا طریقہ گروپ چیٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

اس کے لیے آپ واٹس ایپ کا وہ گروپ کھولیں جہاں وہ شخص بھی ممبر ہو جس کو آپ میسج کرنا چاہتے ہیں، نمبر پر کلک کریں اور ‘message’ کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک چیٹ ونڈو خود بخود کھل جائے گی جہاں سے آپ اس کو باآسانی پیغام بھیج سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا نیا دھرنا جاری، کارکنوں کی تعداد گھٹنے لگی

28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے متوقع، جن امور پر اتفاق نہیں ہوسکا وہ اگلی ترامیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

عالمی یومِ جڑواں ملتصق بچے: سعودی عرب کی تجویز اقوام متحدہ نے منظور کرلی

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم، منحرف سینیٹرز کو قتل کی دھمکیوں کا انکشاف

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم میں ہلچل مچا دی، جنرل فیض حمید کیس کا آخری باب؟

کینیڈا کے وزیراعظم کارنی نے ملکی خودمختاری قربان کردی، گرپتونت سنگھ پنوں

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا