لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قلیوں کو اب اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا اور وہ اسٹیشن منیجر کی نگرانی میں کام انجام دیں گے۔ قواعد کے تحت قلی حضرات مسافروں سے فی پھیرا 70 روپے وصول کریں گے، جبکہ ایک پھیرا میں زیادہ سے زیادہ 40 کلوگرام تک سامان اٹھانے کے پابند ہوں گے۔

قلی  تنویر حسین کے مطابق  وہ پچھلے 10 سال سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلی کا کام کر رہا ہے ، کبھی کام زیادہ ہوتا ہے کبھی کم ہوتا ہے لیکن اچھا گزارا ہو جاتا ہے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر تقریبا دو سے اڑھائی سو تک قلی کام کرتے ہیں ،پہلے اگر کوئی قلی  کسی مسافر  سے 100 سو روپے لیتا تھا تو وہ 40 روپے ٹھیکدار کو کمیشن دیتا تھا لیکن اب میں 100 روپے میں 20 روپے کمیشن دے رہے ہیں ،ہمارے وزیر ریلوے حنیف  عباسی کا یہ اچھا اقدام ہے ،تمام قلی اس پر خوش ہیں۔

قلی تنویر حسین نے بتایا کہ اس کے والد بھی قلی تھے، وہ بھی لاہور ریلوے اسٹیشن پر ہوتے تھے۔ مَیں بھی ان کو دیکھا کر اس کام میں آگیا، اللہ پاک ہمیں یہاں  پر روزی دے رہا ہے، مسافر  کا سامان کبھی بھاری بھی ہوتا ہے۔ ایک من ڈیرھ من کا سامان بھی ہم اٹھا کر ٹرین میں رکھا کر آتے ہیں، اور کئی دفعہ ٹرین سے سامان باہر تک لیکر کر آتے ہیں ،مسافر اپنی خوشی سے جتنے مرضی دے دے ہم نے کبھی ڈیمانڈ نہیں کی۔

یہاں جتنے بھی قلی کام کرتے ہیں سب کو ایک نمبر لگا ہوا ہے۔ مسافر جو سامان اٹھاتا ہے اسکو چاہیے کہ وہ قلی کی لال شرٹ پر جو نمبر لکھا ہو اس کو ضرور دیکھے ،اس سے مسافر کو فائدہ ہوگا اگر کوئی قلی اس کا سامان غائب کرتا ہے تو وہ اس نمبر کے قلی کی شکایت لگا سکتا ہے، یہ ایک محفوظ طریقہ ہے، ہر کوئی قلی ریلوے اسٹیشن پر رجسٹرڈ ہے۔

اب ٹھیکداری نظام سے ہماری جان چھوٹ گئی ہے ،ٹھیکداری نظام میں قلیوں کو کچھ نہیں بچتا تھا ،اگر ہم سو روپے روزہ کا کماتے تھے تو چالیس روپے ٹھیکدار کو دینے پڑتے تھے ،لیکن اب نظام کی تبدیلئ کی وجہ سے ہم ٹھیکداری نظام سے آزاد ہوگے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!