عمران خان اقتدار میں آگئے تو القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن پلیٹ میں رکھ کر کردی جائے گی، جسٹس گل حسن اورنگزیب

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اگر بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آگئے تو رجسٹریشن پلیٹ میں رکھ کر کردی جائے گی۔

القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی نئے ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ القادر ٹرسٹ کو نئے اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹر کرنے کے لیے چیف کمشنر کو حکم دے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے رپورٹ جمع نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سرکاری عہدیدار کیوں خوف محسوس کر رہے ہیں، ان کو صرف اللہ کا خوف ہونا چاہیے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ذہن میں رکھیں کہ موجود حکومت صرف 5 سال کے لیے اقتدار میں رہے گی، بانی پی ٹی آئی کل اقتدار میں آگئے تو پلیٹ میں رکھ کر اس ٹرسٹ کی رجسٹریشن کر دی جائے گی۔

عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر دوبارہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp