لاہور کی کوئی گلی کچی نہ رہے، نکاسی کا پائیدار نظام وضع کیا جائے، مریم نوازشریف

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں، ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹر دیکھنا تکلیف دہ امر ہے۔ واسا، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔کسی شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام وضع کیا جائے۔

لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔ تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔

اجلاس میں ڈرینج وسیوریج سسٹم اور گلیوں کی مرمت وبحالی پر بریفنگ، اور مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پنجاب گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے پلگ اینڈ پلے گارمنٹس سٹی میں تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ گارمنٹس سٹی میں شیڈ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ویونگ، ڈائینگ سمیت دیگر متعلقہ یونٹ قائم ہوں گے۔

گارمنٹس سٹی میں گرین انرجی/سولر انرجی سسٹم قائم کیے جائیں گے۔ پہلے گارمنٹس سٹی پائلٹ پروجیکٹ کے بعد بتدریج دیگر علاقوں میں بھی گارمنٹس سٹی قائم کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ