خانہ کعبہ کے بعد مسجد نبوی وہ پر نور مقام ہے جسے مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ فضیلت حاصل ہے۔ روضہ رسول پر حاضری کے وقت مسلمان ادب اور احترام کا خاص خیال کرتے ہیں۔
مسجد نبویّ میں حاضری ہر عاشق رسول کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ عازمین کرام فریضہ حج سے پہلے یا بعد میں مسجد نبویّ میں سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنا اور اپنے عزیز و اقارب کا عقیدت مندانہ سلام پیش کرتے ہیں۔
مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری اور زیارت کا شرف ہر مسلمان کیلئے باعث سعادت ہے۔لازم ہے کہ یہاں پہنچ کر ہر مسلمان عاجزی انکساری اور آداب کو ملحوظ خاطر رکھے۔عازمین حج کاروضہ رسول پر حاضری کے بعد اپنے جذبات کا اظہار #haji2024 #WENews pic.twitter.com/5uX0BxLwF0
— WE News (@WENewsPk) May 13, 2024
مسجد نبوی کا سبز گنبد، دلکش نظاروں اور سنہری جالیوں کے سامنے گزرتے ہوئے آقائے دو جہاں کی خدمت میں بھیجے گئے درود و سلام اور ریاض الجنہ کے روح پرور لمحات ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتے ہیں۔
مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری اور زیارت کا شرف ہر مسلمان کے لیے باعث سعادت ہے۔ لازم ہے کہ یہاں پہنچ کر ہر مسلمان عاجزی انکساری اور آداب کو ملحوظ خاطر رکھے۔