وزیراعظم سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر مسٹر پارک کی جون (Park Ki Jun) نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے وزیر اعظم کو کوریا کی قیادت کی جانب سے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کوریا کی قیادت کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے مابین تعلقات باالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے 1960 کی دہائی کے اوائل سے ہی اقتصادی ترقی کے لیے تعاون کا آغاز کیا۔

وزیرِ اعظم نے جنوبی کوریا کی معیشت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رونما ہونے والی نمایاں تبدیلی کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوریا کے صنعت، بالخصوص چھوٹے پیمانے کی صنعت کے شعبے کی ترقی، آئی ٹی شعبے بشمول آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے کوریا کی انسانی وسائل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کی برآمد میں اضافے کی پیشکش اور باہمی طور پر مفید تجارت کو فروغ دینے کے لیے سیول اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے کی تجویز بھی پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ کابینہ کے متعلقہ وزرا کو کوریا کی کمپنیوں کی جانب سے موجودہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے کوریا کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہدایت کریں گے۔ وزیراعظم نے صدر یون سک یول (Yoon Suk Yeol) کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

کوریا کے سفیر نے وزیراعظم کا ان کے استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کوریا حکومت کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں باالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا