شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو، مادر وطن کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، آرمی چیف

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوجی جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران، ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نواز گیا، جبکہ شہدا کے تمغے ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔

آرمی چیف نے مزید کہاکہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ قومی آزادی اور سلامتی بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب