فیصل قریشی اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں کیا کچھ کہتے ہیں؟

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار فیصل قریشی متعدد مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں اپنی شاندار اداکاری کی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے مقبول ترین ڈرامے بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، قید تنہائی، میری ذات ذرہ بے نشان، میں عبدالقادر ہوں، بشر مومن اور فتور ہیں۔ انہوں نے حیوان، سبز پری لال کبوتر، آپ کے لیے اور بھیگی پلکیں جیسے ڈراموں میں بھی کام کیا۔ فیصل قریشی کی حالیہ ہٹ ڈرامہ سیریل ’کھائی‘ کی بھی بہت زیادہ تعریف کی جارہی ہے۔ اسی طرح ’چنار خان‘ کی اداکاری کو بھی مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

حال ہی میں فیصل قریشی ندا یاسر، دانش نواز اور یاسر نواز کے شو ’نادان میزبان‘ میں نظر آئے۔ شو میں انہوں نے اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

ساتھی خواتین اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ انہیں زارا نور عباس کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا، ان کی اداکاری دیکھی اور وہ لاجواب تھیں۔ مدیحہ بھی بہت اچھی ہے۔ اشنا شاہ کمال کی ہیں، میں نے اشنا شاہ کے ساتھ بشر مومن اور بھیگی پلکیں میں کام کیا ہے۔ وہ بھی شاندار ہے۔ اقرا عزیز غیر معمولی ہیں۔ سجل بہترین ہیں۔ فریال محمود بھی بہت اچھی ہیں۔

فیصل قریشی نے جتنے ڈراموں میں کام کیا ہے، ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب تک ایک سو سے زائد کردار ادا کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp