ندیم اسلم چوہدری خیبرپختونخوا کے نئے چیف سیکرٹری تعینات

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نےچیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امداد اللہ بوسال کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ندیم اسلم چوہدری کو نیا چیف سیکرٹری تعینات کردیا۔

چیف سیکرٹری کی تبدیلی کے نوٹیفکیشن کا عکس

 

وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے امداد اللہ بوسال کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور خصوصا ًگورنر حاجی غلام علی کی جانب سے ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ میں مداخلت سے چیف سیکرٹری خوش نہیں تھے اور ان کی سفارش کو نہیں مانتے تھے جس کے باعث  حکومتی حلقے ان سے نالاں تھے۔ نگران حکومت تمام انتظامی امورکے سیکرٹریز کو تبدیل کرنے کی خواہش مند ہے۔

واضح رہے کہ امداد اللہ بوسال 2 ماہ سے بھی کم عرصہ تک خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری تعینات رہے ہیں۔ انہیں یکم فروری 2023 کو تعینات کیا گیا تھا اور ایک ماہ 20 دن بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد نگران سیٹ اپ آتے ہی ڈاکٹر شہزاد بنگش کو تبدیل کرکے ان کی جگہ امداداللہ بوسال کی تعیناتی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی