’برٹش راج کا بدلہ لے گا نیا انڈیا‘، لندن بس پر بھارتیوں کے قبضے کی ویڈیو وائرل

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بہتر معاشی امکانات کی تلاش میں نوجوانوں کا بیرون ملک اور خاص طور پر یورپ جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور مختلف رپورٹس کے مطابق اس رجحان میں  مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے اب یورپ میں جگہ جگہ ایشیائی باشندے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں بھارتیوں کے ایک گروپ کو لندن کی ایک پبلک بس میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ 2 برٹش خواتین سائیڈ پر کھڑے ہو کر ہجوم ہٹنے کا انتظار کرتی نظر آتی ہیں تاکہ وہ بھی بس میں سوار ہو سکیں۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی کا کہنا ہے کہ بھارتیوں نے لندن کو ممبئی بنا دیا ہے تو کسی نے برٹش خواتین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں خواتین اچھے سے جانتی ہیں کہ وہ اس بس میں سوار نہیں ہو سکتیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس بس میں سوار ہونا کمزور لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

ایک ایکس صارف نے بس میں سوار ہونے کے لیے ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے بھارتیوں کو دیکھ کر لکھا کہ ان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ لندن نہیں بلکہ دلی میں ہیں۔

میٹ گڈوین نامی صارف لکھتے ہیں کہ لگتا ہے کہ ریاست اب بنیادی عوامی خدمات فراہم کرنے کے قابل نہیں اور ایسی صورتحال میں قومی شہری سب سے پہلے اپنے حقوق سے محروم ہوتے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر مجھے لگا کہ یہ لندن نہیں بلکہ بھارت ہے۔

ایک بھارتی صارف کہتے ہیں کہ انڈیا برٹس راج کا بدلا لے گا۔

ویڈیو بنانے والے صارف نے لندن کے پہلے پاکستانی نژاد مسلم میئر صادق خان کی توجہ اس جانب کراتے ہوئے کہا کہ اس وقت بس اور مسافروں کی صورتحال ؟؟دیکھ لیں، کیا ہم آپ سے پوچھ سکتے ہیں کہ ادھر ایسی صورتحال کیوں ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp